مسلم لیگ ن کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ہے،شاہ محمود

332

جہانیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ہے، الیکشن کوایک سال ہوا ہے، بجٹ کی منظوری سے حکومت کی اکثریت ثابت ہوچکی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کواس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز درپیش ہیں۔ بھارت سے معاملات چل رہے ہیں اور افغانستان سے مذاکرات اورباہمی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا مڈٹرم الیکشن کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں، موجودہ الیکشن کوصرف ایک سال ہوا ہے ، بجٹ کی منظوری سے حکومت کی اکثریت بھی ثابت ہوچکی ہے۔