ملتان میں لرزہ خیز واردات ایک ہی خاندان کے 10 افراد قتل کرکے جلادیئے گئے

396

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے علاقے حسن آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو قتل کرکے جلادیا گیا۔ سٹی پولیس افسر عمران محمود کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد لاشوں کو جلایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اجمل نے والد ظفر کے ساتھ مل کر بیوی، بچوں اور سالی کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اجمل سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے اور چند روز قبل ہی وطن واپس لوٹا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔