غلطی سے میزائل چل پڑا دھماکے سے کئی اسرائیلی فوجی زخمی

290

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوجی کیمپ میں غلطی سے میزائل چل جانے سے 2افسر اور کئی اہل کار زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی فلسطین کے انجینئرنگ کیمپ کے ملٹری کالج میں مشقوں کے دوران میزائل چلنے کئی افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ فوجی مشقوں کے دوران پیش آیا۔ زخمی ہونے والے فوجیوں کو بیر سبع کے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے آئے روز اس قسم کی پیشہ ورانہ غلطیاں اور حادثات سامنے آتے رہتے ہیں، جن میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔