5سال سے روز ایک مہاجر بچہ ہلاک ہو رہا ہے‘ اقوام متحدہ

391
روم: سی واچ کا امدادی جہاز اطالوی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے‘ بغیر اجازت آمد پر خاتون کپتان کو گرفتار کیا جارہا ہے
روم: سی واچ کا امدادی جہاز اطالوی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے‘ بغیر اجازت آمد پر خاتون کپتان کو گرفتار کیا جارہا ہے

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے مہاجر بچوں کی غیر معمولی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے ہلاکتوں پر ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے، جس کی رو سے 5سال کے دوران ہر روز ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے۔ زیادہ تر مہاجر بچے بحیرہ روم میں کشتیاں غرق ہونے سے ہلاک ہوئے۔ 2014 ء سے 2018 ء کے دوران ہلاک ہونے والے مہاجرین کی مجموعی تعداد 32ہزار بیان کی گئی ہے،جن کی عمریں 18برس سے کم تھیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 6 ماہ کا بچہ بھی تھا۔ 2014ء سے روزانہ کی بنیاد پر ایک مہاجر بچہ موت کا نوالہ بنتا رہا۔