اسرائیل سے تعلقات پر حماس کا سخت ردعمل‘ بحرین کا یوٹرن

329

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے بحرینی وزیرخارجہ خالد بن احمد خلیفہ کے اسرائیل سے تعلقات کی حمایت کی شدید مذمت کردی۔ حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ نے امت مسلمہ کے دشمن اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی حمایت کر کے غیرذمے داری کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے مطالبات سے انحراف کیااور مسلمانوں ک جذبا تے کھلواڑ کیا ہے۔خالد بن احمد خلیفہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل خطے کی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنا امن کے لیے ضروری ہے۔ دوسری جانب خالد بن احمد کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے حق خود اردایت اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ منامہ کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کا مقصد اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا نہیں تھا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک ہمارے پاس امریکا کے مجوزہ امن منصوبے کے سیاسی خدوخال کی کوئی تفصیل نہیںہے۔ اس حوالے سے ہم صرف ذرائع ابلاغ سے ہی سنتے ہیں۔ یہ معاہدہ فریقین کے درمیان ہوگا اور ہمارے پاس اس کے بارے میں مستند معلومات نہیں۔