ممبئی: طوفانی بارش سے نظام درہم برہم‘ 4افراد ہلاک‘ 5زخمی

222

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارش سے 4 افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تیز بارش سے کئی درخت اکھڑگئے اور بجلی کے تاروں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ 2مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات رونما ہوئے۔ ریلوے پٹڑ یوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے نظام درہم برہم ہوگیا۔ اسی طرح سڑکوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک حادثات پیش آئے۔ بارش کے بعد ریلوے انتظامیہ نے نالوں کی صفائی کا دعویٰ کیاتھا، جس میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ بارش کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گرگئے اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 4افراد مارے گئے۔