نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں کاشاندار مظاہرہ

323

پشاور (جسارت نیوز ) اسلام آباد میں منعقدہ ایس این جی پی ایل نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کھیلی جانے والی اس چمپئن شپ کے مینز سنگل فائنل عابد اعلی اکبر نے احمد چوہدری کو 6-,6-3,سے جبکہ مینز ڈبلز فائنل میں عابد علی اور احمدعلی چوہدری نے شہزاد خان اور ایم مشتاق خان کو 6-3,4-6,10-6سے ہرایا،انڈر14سنگلز کے فائنل میچ میں حامد اسرارنے کاشان عمر کو 6-3,6-4سے ہرایا،انڈر14ڈبلز کے فائنل میںخیبر پختونخواکے انٹر نیشنل کھلاڑی کاشان عمر اور عزیر خان نے بلال عاصم اور احمدکو 6-3,6-4سے شکست دیدی ،جبکہ انڈر16کے فائنل میچ میں فیضان فیاض (پنجاب)نے خیبر پختونخواکے حامد اسرار کو 3-6,6-3,6-3سکو ر سے ہرایا،انڈر16ڈبلز میں حامد اسراراور سیمی زیب نے فیضان فیاض اور نازین عباس کو 6-3,6-4 سے، انڈر 10کے فائنل میچ میں حمزہ رومان نے حانیامہناس کوجبکہ انڈر12کافائنل میچ بھی حمزہ رومان نے جیت لیا،اسی طرح50سال سے زائد العمر آفرادکے مابین ڈبلزمیچ میں خیبر پختونخواکے اسرارگل اور عرفان اللہ نے ڈیوس کپ کے کوچ حمید الحق اور رشید ملک کو 6-3,6-3سے ہرا کر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر داکٹر طاہر خان ،صدر محمد سلیم مروت اور سیکرٹری عمر آیاز نے کھلاڑیوں کے اس شاندار پرفارمنس کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم اور انکے کوچ کو مبارکباددی ۔