سید پرویز قیصر
سری لنکا کے کپتان اور افتتاحی بلے باز دیمتھ کرونا رتنے جنوبی افریقا کے خلاف چسٹر لی اسڑیٹ میں کھیلے گئے میچ میں پہلی گیندکا شکاربنے ۔ان کو تیز بولر کاگیسکو ربادا نے اپنے کپتان فف ڈو پلیسس کے ہاتھوں دوسری سلپ میں کیچ کرایا۔
عالمی کپ میں دیمتھ کرونا رتنے میچ کی پہلی گیند کا شکار ہونے والے5ویں بلے باز ہیں۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ابھی تک ایسا71 مرتبہ ہوا ہے جب کوئی کھلاڑی میچ کی پہلی گیند پر آئوٹ ہوا ہے۔ یہ حادثہ پہلی مرتبہ انگلینڈ کے بیری وڈ کے ساتھ ہوا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکار براہ میں26 اگست1976 کو ہوئے میچ میں ان کو تیز بالر اینڈی رابرٹس نے بولڈ کیا تھا۔
عالمی کپ میں میچ کی پہلی گیند کا شگاز ہونے والے بلے بازنیوزی لینڈ جان رائیٹ تھے۔آکلینڈ میں22 فروری1992 کو آسڑیلیا کے تیز بولر کریگ میک ڈرمٹ نے انھیں بولڈ کیا تھا۔
بنگلادیش کے حنان سرکار عالمی کپ میں میچ کی پہلی گیند کا شگاز ہونے والے دوسرے بلے بازتھے۔سری لنکا کے خلاف پیٹر مارٹیز برگ میں14 فروری2003 کو کھیلے گئے میچ میں ان کو تیز بولرچمندا واس نے بولڈ کیا تھا۔
زمبابوے کے برینڈن ٹیلر عالمی کپ میں میچ کی پہلی گیند کا شگاز ہونے والے تیسر ے بلے باز تھے۔ ناگپور میں28 فروری2011 کو کھیلے گئے میچ میں کنیڈا کے تیز بولر خرم چوہان نے ایل بی ڈبلیو کیا تھا۔ پہلی گیند پر پہلا وکٹ کھونے کے باوجود زمبابوے نے50 اوور میں 9 وکٹ پر298 رنز بنائے تھے۔ کنیڈا کے تمام کھلاڑی42.1 اوور میں123 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ کنیڈا کا ایک افتتاحی بلے باز بھی صفر پر آئوٹ ہوا تھا مگر8 گیندیں کھیلنے کے بعد۔
موجودہ عالمی کپ میں ما نچسٹر میں کھیلے گئے میچ میںنیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو ویسٹ انڈیز کے تیز بولر شلڈن کوٹریل نے ایل بی ڈبلیو کیا تھا۔ انہوں نے اسی اوور میں 5ویں گیند پر کولین منرو کو بولڈ کیا تھا۔ عالمی کپ میں ایسا بھی تک6 مرتبہ ہوا ہے جب کسی اننگ میں دونوں افتتاحی بلے باز صفر کا شکار ہوئے ہیں۔
پاکستان کے خلاف بر منگھم میں11اور12جون کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے 3 کھلاڑیوں کو صفر کا شکار بنایا تھا۔ یہ میچ 2 دن میں مکمل ہو ا تھا۔ پہلے دن نیوزی لینڈ نے مقررہ60 اوور میں 9 وکٹ پر238 رنز بنائے تھے۔ دوسرے دن رچرڈ ہیڈ لی نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر محسن خان کو ایل بی ٖڈبلیو کیا تھا۔ اسی اوور میں انہوں نے ظہیر عباس کو بولڈ کیا تھا جو تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے تھے۔ پاکستان کے دوسرے افتتاحی بلے باز مدثر نذر کو کریس کینس نے وکٹ کیپر وارن لیس کے ہاتھوں کیچ کرایا تھا۔ پاکستان کے تمام کھلاڑی55.2 اوور میں186 رنز پر آئوٹ ہوگئے تھے جسکی بدولت نیوزی لینڈ نے اس میچ میں52 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔
زمبابوے نے بھارت کے خلاف ٹانبرج ویلس میں 18 جون 1983کھیلے گئے میچ میں دونوں افتتاحی بلے بازوں کو کھاتہ کھولنے سے پہلے ہی پویلین بھیج دیا تھا مگرپھر بھیبھارت نے اس میچ میں جیت اپنے نام کی تھی۔