شاہد آفریدی نے جلد سیاست میں  قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا

263

لاہور (وائس آف ایشیا شاہد آفریدی نے جلد سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ کے بعد سیاست میں بھی بہت محنت کی ہے، کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا، اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔ تفصیلات کے مطاق پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ وہ جلد سیاسی میدان میں قدم رکھ لیں گے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی واضح اعلان کرنے سے گریز کیا۔شاہد خان آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے کرکٹ کے بعد سیاست کے میدان میں بھی کئی برس خوب محنت کی اور تب ہی انہیں ان کی محنت کا پھل ملا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ جلد ہی سیاست میں قدم رکھ سکتے ہیں، یا اس سے دور بھی رہ سکتے ہیں، اس حوالے سے وہ فی الحال کوئی حتمی بات نہیں کر سکتے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سیاست کا حصہ بننے کے بعد وہ کس سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے، اس حوالے سے بھی انہوں نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
پاکستانی ٹیم فی الوقت کسی بھی حریف
کو ٹھکانے لگا سکتی ہے ،گریم سوان
لندن( جسارت نیوز )سابق انگلش آف اسپنر گریم سوان کو یقین ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اس وقت کسی بھی حریف کو ٹھکانے لگا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس ٹیم کیلئے کسی کو بھی شکست دینا مشکل نہیں رہا۔