لاہور( وائس آف ایشیا )سابق قومی لیگ اسپنر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم نے اپنی فیلڈنگ کا معیار بہتر نہ بنایا تو 5جولائی کو اسے بنگلا دیش کیخلاف اپنی کوتاہیوں کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف سات کیچز ڈراپ کرنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کی کامیابی حیران کن تھی جس نے واضح کردیا کہ ملک کے کروڑوں افراد کی دعائیں کام آگئیں۔ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی ٹیم پاکستان کو اتنی آزادی فراہم نہیں کرے گی اور اگر پاکستانی کھلاڑی وہی غلطیاں دہراتے رہے تو انہیں اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فیلڈنگ قدرے بہتر رہی لہٰذا پاکستانی کھلاڑی اسی انداز سے آئندہ2 میچوں میں کامیابی کے بعد باقی کام اللہ پر چھوڑ دیں۔