ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلیے بھارتی ٹیم کی  پاکستان آمد کا راستہ صاف ہونے لگا

192

نئی دہلی( وائس آف ایشیا ) ستمبر میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا راستہ صاف ہونے لگا۔وزارت کھیل نے ستمبر میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پر خود کو الگ کرتے ہوئے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو فیصلے کا اختیار دے دیا۔بھارتی ٹیم 55 سال بعد پاکستان کی مہمان بننے جارہی ہے،ایاٹا نے اپنی حکومت سے پاکستان جانے سے متعلق اجازت کیلیے خط لکھا تھا جس کے جواب میں بھارتی وزارت کھیل کے آفیشل نے کہاکہ ہم ٹیم کے چنائو، شرکت اور بیرون ملک جانے پر کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔
عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ
کو کوچنگ کی پیش کش کردی
لاہور( وائس آف ایشیا) اپنوں سے مایوس سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات پیش کردیں۔عبدالرزاق نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ میں متعد د غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ، یاد رہے کہ عبدالرزاق اپنے دور کے بہترین آل رآنڈرز میں شمار ہوتے رہے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 5080 رنز بنائے۔
عبدالرزاق کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑی پانڈیا کی بیٹنگ کا جائزہ لیاہے اور اس دوران مجھے ہٹنگ(شاٹس کھیلنے) کے دوران ہردیک پانڈیا کے پیروں کی حرکت ، بیٹ کے سوئنگ ہونے اور جسم کے توازن میں مسائل نظر آئے ہیں،اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے ہردیک پانڈیا کو کوچ کرنے کیلئے دہفتے کا وقت دے تو میں یقینا اسے دنیا کا نمبر 1 ہٹر اور آل رآنڈر بنا دوں گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہردیک پانڈیا نے 38 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی، اب بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف ایک میچ میں کامیابی درکارہے جبکہ ان کے ابھی تین میچ باقی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کوچنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں تھیں لیکن بورڈ حکام کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔