دادو (نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ممبر شپ کے لیے رابطہ مہم کے متعلق آزاد بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں غلام نبی میمن نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سماجی تنظیموں کی بھرمار ہے۔ سماجی تنظیمیں کسی شہری مسائل کے لیے آگے آنے کو تیار نہیں، شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، ہماری تنظیم کا مقصد صرف یہ ہے کہ شہر میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور بغیر کسی ذاتی مقصد اور مطلب کے شہر کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خاص غلام نبی میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری دعائیں آپ کی تنظیم کے ساتھ ہیں، امید ہے آپ کی تنظیم شہر کے مسائل حل کرانے میں کردار ادا کرے گی۔ آپ شہریوں میں شعور پیدا کرنے کے لیے کام کریں، جس سے شہریوں میں صحیح اور غلط کا علم ہوسکے۔ اس موقع پر رہنماؤں سید شہزاد علی شاہ، علی جان لونڈ، عمران قنبرانی، محمد امین میمن اور دیگر نے شرکت کی۔