جیکب آباد، چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے  پر دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

258

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ماڈل کورٹ نے 48کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزاسنادی۔ جیکب آباد کے فرسٹ ایڈیشنل اور ماڈل کورٹ کے جج ذوالفقارعلی شیخ کی عدالت نے 48 کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر کوئٹہ کے رہائشی دو افراد عبدالمنان اور محمد یونس کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ رجرمانے کی سزاسنادی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میںمجرموں کو مزید ایک سال قید کاٹنا ہو گی یاد رہے کہ اگست 2017ء میں ملزمان کار کے ذریعے چرس لے جا رہے تھے کہ کریم بخش پولیس نے گرفتار کر لیا۔