نوابشاہ، صفائی ستھرائی نہ ہونے سے معمولات زندگی متاثر

323

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) بلدیہ اور پبلک ہیلتھ کی رسہ کشی، شہری تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور صفائی ستھرائی نہ ہونے سے معمولات زندگی متاثر شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔عوام کے منتخب نمائندوں نے مسائل سے منہ موڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ہفتہ قبل محمود آباد کے علاقے لائین پار میں پھٹنے والی 18 انچ کی سیوریج پریشر لائین کی مرمت نہ ہونے سے ایسر پورہ، بڈھل شاہ کالونی، پاک کالونی، مریم روڈ، جام صاحب روڈپر گڑروں اور لی کیج سے رسنے والے پانی سڑکوں کا پانی میں ڈوبنا معمول بن گیا۔ عوام تعفن زدہ گٹر کے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور، بعض مقامات پر مساجد کے باہر گٹر ابلنے سے نمازیوں کو عبادت کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ قبل ڈسپوزل اور پریشر لائن کا سسٹم پبلک ہیلتھ کے ماتحت منتقل ہونے سے بلدیہ کا عملہ صفائی ستھرائی میں دلچسپی نہیں دیکھا رہا۔عوام کے منتخب نمائندوں کو شکایات کے باوجو د صاف ستھرا ہ ماحول دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔آئے روز ابلتے گٹروں کا پانی سڑکوں پر جمع رہنے سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔