حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا رٹی وومن ورکر ز حیدرآباد کی جانب سے آصف زرداری اور فریا ل تالپورکی گر فتاری کے خلاف سحر ش نگر سے پر یس کلب حیدرآباد تک احتجاجی ریلی نکا لی جہاں مظاہرہ کیا گیا ،احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے فر زانہ بھٹو،صاحبہ چند ،فرزانہ قمبر انی ،شاہا نہ حا جا نو ودیگر نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر تے ہو ئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس طر ح نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے اس کی واضح مثال آصف علی زرداری اور فر یا ل تالپور کی بلا جواز گر فتاری ہے جس کی ہم پر زور مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب آصف زرداری اورفر یا ل تالپور پر جھو ٹے مقدما ت فوری طو ر پر ختم کر کے جمہو ریت کو فروغ دے، حکومت پو ری پی پی پی قیا دت کو جھوٹے مقدما ت میں پھنسا کر جیل بھیجنا چا ہتی ہے ،سابقہ حکومتوں نے بھی آصف علی زرداری کو گیارہ سال جیل میں رکھا لیکن ملک کی اعلیٰ عدالتوں سے وہ سر خر و ہو کر نکلے اور اب بھی وہ تمام جھو ٹے مقدمات کا سامنا کر کے سر خرو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران حکومت نے معیشت کا بیڑ ہ غرق کر دیا ہے، مہنگا ئی اس قدر بڑ ھ چکی ہے کہ عام شہر ی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیٹرول عام ضروریات زند گی کی چیزیں لو گو ں کی پہنچ سے دور ہو تی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہما را مطا لبہ ہے کہ حکومت ہوش کے نا خن لے ۔