ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم لیاقت علی عاصم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

389

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)اردوکے ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم، لیاقت علی عاصم جمعہ کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔حالت بگڑی تو انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرحوم نے ایک بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگواران میں چھوڑیں۔ان کی نمازِ جنازہ، مسجدِ طوبیٰ نارتھ کراچی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں ہوئی ۔لیاقت علی عاصم 8اگست 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ایک بہن اور 8 بھائیوں میں سے وہ سب سے چھوٹے تھے۔ اردو ڈکشنری بورڈ میں 1980ء سے 2011ء تک علم و ادب کی خدمت کرتے رہے اور بحیثیت ایڈیٹر اردو ڈکشنری بورڈ ریٹائر ہوئے۔ تین عشروں تک انہوں نے اردو ڈکشنری بورڈ میں خدمات انجام دیں۔ ان کے کل 8شعری مجموعے مقبول ہوئے۔علاوہ ازیں اگلی صبح مرحوم کے بھائی بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔