xکراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت گلبہار، سخی حسن، شادمان، کٹی پہاڑی، ناظم آباد 7 نمبر، انڈا موڑ اور دیگر مقامات پر ’’کراچی عوامی مارچ‘‘ کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے تحریک کاآغازکردیاہے اہل کراچی عظیم الشان مارچ میں شرکت کرکے عوامی جدوجہد اور تحریک کا حصہ بنیں۔