کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجرنل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جرنل محمدعارف ملک نے منشیات کے خاتمہ کے لیے سی پی ایل سی ہیلپ لائن کا سندھ گورنرہاؤس میں افتتاح کردیا۔ ا س موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے۔ این۔ ایف نے کہا کہ پورے پاکستان سے نشے کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ اس موقع پر سندھ فورس کمانڈر بریگیڈئرمنصور احمد جنجوعہ اور سی پی ایل سی چیف زبیر حبیببھی موجود تھے۔