بجٹ پاس نہیں ہوا، بلڈوز کیا گیا، آصف زرداری

372

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے بجٹ پاس ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ پاس نہیں بلکہ بلڈوز
ہوگیا۔ سلیکٹ ہو کر آنے والوں کو کیا سمجھایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ میں آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں 2019-20ء کا بجٹ پاس ہونے کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ بجٹ پاس نہیں ہوا بلکہ بلڈوز کیا گیا یہ سلیکٹڈ حکومت ہے اور سیلیکٹ ہو کر آنے والوں کو کیا سمجھایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سے متعلق معاملات نمٹانے کے سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ مجھے جیل میں معلومات نہیں پہنچتیں کہ چیئرمین سینیٹ کسے منتخب کیا جا رہا ہے اور معاملات کہاں تک پہنچے ہیں۔