ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان افغان میچ کے دوران افغان شائقین کے پاکستانیوں پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپ بدل کر کچھ لگوں نے سٹیڈیم کے اند اور باہر جو رویہ اپنایا وہ کھیل نہیں تھا۔
میجر جنرل آصف غفور نے ایک افغان لڑکے کی ویڈیو بھی شئیر کی جو سپورٹ مین شپ کا مظاہرہ نہیں کر پایا تھا اور انہوں نے اپنے ٹویٹر اور انسٹا گرام پیغام میں لکھا کہ کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپ بدل کر کچھ لگوں نے اسٹیڈیم کے اند اور باہر جو رویہ اپنایا وہ کھیل نہیں تھا، یہ رویہ اپنانے والوں کو کچھ خاص لوگوں کی مدد حاصل تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے بارے میں ہمیں علم ہے لیکن ہم پاکستانی اپنی اقدار سے جڑے رہے اور ہم نے اسٹیڈیم میں اسی رویے کا مظاہرہ کیا۔
https://twitter.com/peaceforchange/status/1145058438415867904