اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرناچاہیے، ملیحہ لودھی

692

اقوام متحدہ میں پاکستا ن کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو حقوق دیے بغیر بیانات کھوکھلے رہیں گے، اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

 جنرل اسمبلی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مصائب میں گھرے افراد کی مدد کے لیے عالمی کوششوں کوسیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین کا فقدان نہیں ان پرعملدرآمد نہ ہونا ہے، تنازعات کوبڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری اور ثالثی سے حل کر لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرنا چاہیے، ہمارے خطے میں نفرت پر مبنی سیاسی بیانات کا پھیلا تشویش کا باعث ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو حقوق دیے بغیربیانات کھوکھلے رہیں گے۔