سبی ، منشیات جیسی لعنت کے خاتمہ کیلیے تمام وسائل کا استعمال ممکن بنائیں گے 

282

سبی( آئی این پی)ایکسائز ٹیکنیش اینڈ انٹی نارکوٹیکس آفیسر سبی میر در محمد سیلاچی نے کہا ہے کہ سبی میں منشیات جیسی لعنت کے خاتمہ کیلیے تمام وسائل کا استعمال ممکن بنائیں گے شہری اپنی گاڑیوں اور موسائیکل کی رجسٹریشن ممکن بنائیں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے باعث قومی خزانے کو نقصان ہوتا ہے عوام کو ریلیف دینے کیلیے قوانین کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں اور محکمہ ایکسائز ٹیکنیشن اینڈ انٹی نارکو ٹیکس کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کیلیے ذمے داری سے کام کو یقین بنایا جائے گا ملازمین اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انسپکٹر چوہدری وسیم احمد ، محمد عمرخجک ، ثناء اللہ کرد، عبدالرحمن جتوئی ، عبدالغنی ،محمد علی ، خدائیدار خان ، نصیب اللہ سیلاچی ،عبدالخالق ، قیوم علی ابڑو، نیاز احمد نیازی،نور احمد ، منیر احمد ساسولی ، لعل محمد ، ظفر مری ،کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے ایکسائز ٹیکنیشن اینڈ انٹی نارکوٹیکس آفیسر سبی میر در محمد سیلاچی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے ہم سب نے مل جل کر کام کرنا ہے تاکہ جس مقصد کیلیے سرکار نے ذمے داری دی ہے اس کو پورا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز ٹیکنیشن اینڈ انٹی نارکوٹیکس کی بڑی ذمے داری ہے ہم نے عوام کو قوانین کے مطابق سہولت فراہم کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹیوں پر کام کے دوران کسی صورت غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کروں گا وسائل میں رہ کر ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری بھی پورا کروں گا انہوں نے کہا کہ سبی وگردونواح میں منشیات کے خاتمہ کیلیے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے شہری اپنی گاڑیوں اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کی رجسٹریشن ممکن بنائیں تاکہ کبھی کو ان کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ملازمین اپنی حاضریوں کو بھی یقینی بنائیں اور آنے والے لوگوں کی بروقت مدد کو بھی یقینی بنائیں بعدازان انہوں نے دفاتر میں موجود مختلف شعبوں کوتفصیلی معائنہ بھی کیا اور ملازمین سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے ملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی میں اضافہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں قبل ازین ملازمین نے مسائل ومشکلات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے امید ہے کہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ محکمہ کی کارکردگی میں اضافہ کریں گے ملازمین کو درپیش مسائل کا تدارک بھی کرنے کیلیے اپنی صلاحیتوں کا استعمال ممکن بنائیں گے۔