پشاور(آئی این پی ) امید ہے نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے بھرپور کردار ادا کریں گے ، نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان کا پریس کلب پشاور کادورہ ،نومنتخب کابینہ سے گفتگو، سابق سینئر وزیر و نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے پریس کلب پشاور کو دورہ کیااور پریس کلب کے انتخابات میں سید بخار شاہ ، جنرل سیکرٹری ظفر اقبال اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی پاکستان محمد اقبال بھی عنایت اللہ خان کے ہمراہ تھے ۔ عنایت اللہ خان نے تمام کامیاب ہونے والے عہدیداران کو فرداً فرداً مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت اور صحافت کے میدان میں صحافیوں کے حقوق کے حصول اور فلاح بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں نے نومنتخب صدر اور کابینہ کے ارکان پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے وہ اس میں پورا اتریں گے اور اپنے تمام صلاحتیوں اور وسائل کو صحافیوں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے ۔