خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

441

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ترجمان وقاراللہ خان نے اپنے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مارچ سے کے پی کے سات اضلاع میں جس میں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور سوات شامل ہیں اپنی کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز کیا اور ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کی ہدایات پر دن رات کارروائیاں کرتے ہوئے عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کو اپنی اولین ترجیح رکھا۔ ترجمان وقاراللہ خان نے بتایا کہ رواں سال جس میں اتھارٹی کی کارروائیوں کو صرف نو ماہ کا عرصہ ہوا ہے۔ اس عرصہ میں سات لاکھ سے زائد غیر معیاری اشیاء خوردونوش کو تلف کر کے عوام کو مہلک خوراک کے استعمال سے بچایا گیا ہے۔ اسی طرح اکیس سو سے زائد کاروباروں اور ہوٹلوں کو چیکنگ کے بعد ائمپرومنٹ نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ روزمرہ کی کارروائیوں کے دوران اب تک گیارہ سو سے زائد سیلنگز کی گئی، چھبیس سو انسٹھ بیکریاں، سات سو چالیس سکولز، بارہ سو تیس ہوٹلز سرفہرست ہیں۔اس نو ماہ کے عرصہ میں جو خصوصی کارروائیاں کی گئی ان میں مردان میں دو لاکھ گندے انڈوں کے خلاف کارروائی سر فہرست ہے جو کہ مختلف بیکریوں کو سپلائی کیے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ پشاور میں لاہور سے سپلائی کیا گیا چھ سو کلو گرام چائنا سالٹ کے خلاف کارروائی ، پشاور میں ہی غیر معیاری مصالحہ بنا نے والی فیکٹری سے دس ہزار کلا گرام بورے کو قبضہ میں لے کے موقع پر تلف کیا گیا۔ ڈی آئی خان میں چھ ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا۔ اسی عرصہ کے دوران فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی آئی ٹی ٹیم نے لائسسنس ایپلائی اور شکایات کے اندراج کے لیے موبائل اور ویب ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی جس کے ذریعے اب تک دو ہزار سے زائد آن لائن لائسسنس ایپلیکیشنز موصول ہوئی اور نو سو سے زائد شکایات موصول ہوئی جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے حل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی کے ٹریننگ پروگرام کے ذریعے سات اضلاع میں چارہزار سے زائد فوڈ ہینڈلرز کو ٹریننگ دی گئی ہے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ بارہ سو ولنٹیرز بھی کام کر رہے ہیں جو اس کار خیر میں اتھارٹی کی ٹیموں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کوششیں کر رہے ہیں عوام کی بھلائی کے لیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کی طرف سے جاری کردہ ھدایات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں رمضان کے مہینے میں بھی عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کام کرتی رہی اور اب بھی دن رات اور چھٹی کے دنوں میں بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئیہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کی سربراہی میں پرعزم ہے اور بہت جلد اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار صوبے کے باقی اضلاع میں بھی توسیع کر کے وہاں کے عوام کی خدمت بھی شروع کر دے گا۔
پروفیسرڈاکٹرمیاں محمداکرم تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدرمنتخب
لاہور (پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان کی مرکزی مجلس انتظامیہ کا دوروزہ اسالانہ اجلاس تنظیم منزل لاہور میں منعقد ہواجس میں چاروں صوبوں سمیت آزادجموں وکشمیرکے منتخب افراد نے شرکت کی اورتمام صوبائی سیکرٹریز نے اپنے اپنے صوبہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔، سال 2019کے لئے ارکان کی کثرت رائے سے پروفیسر ڈاکٹرمیاں محمداکرم صدراورحمیدالحق سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔اس کے علاوہ ارکان نے ووٹ کے ذریعے پروفیسرنصراللہ لغاری کومرکزی نائب صدر ،مبشراحمدصدیقی کومرکزی جوائنٹ سیکرٹری ،ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کومرکزی سیکرٹری مالیات اورڈاکٹروسیم احمد خان کو مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت منتخب کرلیا ۔بعدازاں ناظمِ انتخاب سیدجہاں بادشاہ نے نومنتخب مرکزی عاملہ سے حلف لیا ۔نومنتخب مرکزی صدر پروفیسر میاں محمد اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو پروان چڑھانے کے لئے اساتذہ اپنا بھرپور کردار اداکریں ۔تنظیم اساتذہ یکساں نصاب تعلیم کے حکومتی فیصلے کاخیر مقدم کرتی ہے ۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی اس کو عملی شکل دی جائے گی اور یہ نیا نصاب اسلامی ثقافت اور جدیدامنگوں کا ترجمان ہوگا۔
گوجر خان میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر6سالہ بچہ جاں بحق
اسلام آباد(اے پی پی)ریسکیو حکام کے مطابق گوجرخان میں تیز رفتار کار نے6سالہ بچے عدیل علی کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر بچے کو ابتدئی طبی امداد دی اور قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔