راولپنڈی (جسارت نیوز) راولپنڈی نے انٹر ریجن انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں راولپنڈی نے فیصل آباد کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23.3 اوورز میں 102 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں راولپنڈی انڈر 13 نے ہدف 18.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد ارشد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے۔ شہود انجم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔