آل پاکستان ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز یونین CBA اور ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ٹیچر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے مرکزی چیئرمین ایم منتخب عالم کی قیادت میں صوبائی وزیر محنت مرتضیٰ بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ہونے والی ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کی میٹنگ کے لیے CBA کی طرف سے ملازمین کی مراعات کے لیے ایجنڈا پیش کیا جس کو وزیر محنت نے منظور فرماتے ہوئے سیکر ٹری بورڈ محمد بچل راہو پوٹو کو تحریری اور ٹیلی فون پر ہدایت جاری فرمائیں۔ وفد کے اراکین میں ٹیچر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سرفراز حسین سیکرٹری انفارمیشن محمد اصغر ملک اور CBA کے چیف آرگنائزر ایاز باوانی اور صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ سی بی اے کے وفد نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ محمد بچل رہوپوٹو سے بھی ملاقات کی اور ہونے جی بی کی میٹنگ کے حوالے سے سیکرٹری کو ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔