کرچی(آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنمانفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے850 افرادکو بلایا اور750 افراد کے انٹرویوزلیے،سیاسی استحکام کی ذمے داری وفاقی حکومت پر آتی ہے،ہم نے ہر بار سیاسی استحکام کو ووٹ دیاہے،ہم نے نوازشریف کو موقع دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا موقف دیں،ہم سے الزامات کی بنیاد پراستعفا مانگا جارہاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ الزامات توعمران خان، پرویزخٹک اور علیم خان پربھی ہیں،سندھ حکومت مستحکم ہے اور بلاول زرداری کی قیادت میں متحد ہے،یہ اس لیے خواب دیکھ رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس کہنے کوکچھ نہیں ہے،لوگ وفاقی حکومت
پر غصہ ہیں،سندھ میں پی ٹی آئی کی وجہ سے پانی اوربجلی غائب ہوگئی ہے۔