لاہور (آن لائن) اخبارات، ٹی وی چینلز اور کیبل نیٹ ورک پر جعلی حکیموں کے غیرقانونی و غیر اخلاقی اشتہارات فوری طور پر بند کرانے ، اشتہارات پیمرا اور ہیلتھ کیئر کمیشن سے اجازت مشروط کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے موقف اختیار کیا کہ ممنوع ادویات اور جعلی حکیموں کے اشتہارات کی بھرمار سے نئی نسل میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔جعلی حکیم سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے اپنی ممنوعہ ادویات فروخت کر رہے ہیں۔