گیس کمی سے ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو بحران کا سامنا ہے، سابق وائس چیئرمین سائٹ 

340

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)پاکستان وونگ ملز ایسوسی ایشن کے موجودہ سینئر صدر اورسائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سابق وائس چیئرمین یوسف یعقوب پر نس نے روزانہ گیس کے کم پریشر کی وجہ سے ایکسپورٹ مصنوعات کی تیاری بری طرح متاثر ہو ر ہی ہے ،اگر اس سنگین بحرانی صورتحال پر قابو نہ پایا گیا اور گیس پریشر میں کمی جاری رہی تو کئی ایکسپورٹرز بڑے خسارے کی وجہ سے اپنی انڈسٹریز کو بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ایک بیان میں یوسف یعقوب پر نس نے کہا کہ دسمبر میں گیس کی بندش کے علاوہ روزانہ گیس کے کم پریشر کی وجہ سے ایکسپورٹ مصنوعات کی تیاری بری طرح متاثر ہوئی ہے، گیس کے کم پریشر کی وجہ سے کراچی کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز ایک بحرانی کیفیت کا سامنا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں مسابقتی ممالک کی نسبت پاکستان میں منیوفیکچرنگ کی لاگت میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے پاکستانی ایکسپورٹرز پہلے ہی انتہائی کم منافع پر کام کررہے ہیں۔گیس کے کم پریشر کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے والی جنریٹرز بار بار بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مشینری اور دیگر الیکٹریکل و الیکٹرونک آلات میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور کئی آلات کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور اکثر ناقابل استعمال ہو جاتے ہیں جس سے ایکسپورٹرز کی سرمایہ کاری پر شدید ضرب پڑتی ہے اور نقصانات کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں۔ مشینری اور آلات میں خرابی کے باعث لیبر بیکار بیٹھتی ہے اور اس طرح ایک شفٹ اور کئی مرتبہ 2 شفٹیں متاثر ہو رہی ہیں۔