فیصل آباد(آئی این پی)سا بق صوبا ئی وزیر قا نون ایم این اے را نا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی جدو جہد ووٹ کی طا قت سے بنا ووٹ میں طاقت نہ ہو تی تو پا کستان معرض وجود میں نہ آتا پاکستان کو ووٹ کی طا قت چلا یا جاتا تو پاکستان دنیا میں سب سے آ گے ہو تاملک کو بوٹوں کی طا قت سے چلا نے کی کوشش کی گئی سلیکٹڈوزیر اعظم نے 5مہینوں میں ملک کا بیٹرا غرق کر دیا پاکستان آج اپنے مستقبل کی تلاش میں ہے نواز شریف کوملک ایٹمی قوت بنانے اندھیرے دور کر نے ملک سے دہشت گردی دور کر نے کی سزا دی جا رہی ہے، اتوار کو مسلم لیگ کے 112ویں یوم تا سیس کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کسی بھی ٹھیکے کسی منصو بے میں ایک رو پے کی کرپشن ثا بت نہیں ہو ئی آج وہ جس مقدمے کی سزا جیل میں کاٹ رہے ہیں وہ 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی قوت بنا نا تھا ملک سے اندھیروں کا خا تمہ تھا ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ تھا متعدد سپر پاورز کی ناراضگی لیکرملک میں سی پیک بنانا تھاملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر نا تھا آج میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک اور عوام کی خد مت کر نے صلہ دیا جا رہا نواز شریف کے خلاف کرپشن تو ثا بت نہ ہو سکی عوام کی خدمت ثا بت ہو گئی ا نہوں نے کہ میاں نوا شریف کی عمر69سال ہے ان سے 82سا ل کا حساب ما نگا جا ریا ہے احتساب سب کا ہو نا چا ہیے انتقا می کارروائیاں نہیں ہو نی چا ہیے۔