روزنامہ دنیا کی رپورٹر اسماایوب خان کوصدمہ

414

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ دنیا کی رپورٹر‘ کراچی پریس کلب اور کے یو جے (دستور) کی رکن اسماء ایوب خان کی والدہ کو گزشتہ روز ائرپورٹ ملیر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔قبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد چیپل سن سٹی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ پیر کو (آج) بعد نماز ظہر مرحومہ کی رہائش گاہ واقع مکان نمبر بی۔52،بلاک ون اسکیم 33 چیپل سن سٹی بنگلوز نزد صفورا چورنگی میں ہوگی۔مرد حضرات کے لیے بھی رہائش گاہ پر انتظام ہے۔