بلدیہ غربی میں محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقاد

251

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم اورنگی زون بلدیہ غربی میں کی جانب سے محفل میلاد مصطفی ؐکا انعقاد کیا گیاجس میں معروف نعت خواں حضرات اورٹی وی کی مشہور نعت خواں معصوم سی دعا نور اور اسکول کی طالبات نے گل ہائے عقیدت بارگاہ رسالت میں پیش کیے ۔ جب کے ریٹائرڈ ملازمین اور میٹرک بورڈ میں AاورA1 جب کہ IBA ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشنزحاصل کرنے والی طالبات میں شیلڈ اور اسناد دی گئیں۔ اس موقع پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔