کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ سال نو کے آغاز پر خرافات کے بجائے اللہ کو راضی کر نے والے اعمال،غریبو ں اور دکھی انسانیت کی خدمت ، اجتماعی دعائیں ،توبہ استغفار اور مسلمانوں کے جا ن و املاک کی حفاظت ،سلامتی ،استحکام ،ترقی و کامیابی کے لیے دعائیں کی جائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کو بے راہ رَوی سے بچانا،معاشرے کی اصلاح کرنا علما ء پر بھاری ذمے داری ہے،انسا نو ں کی اکثریت ما دیت پرستی، دنیا وی رنگینیو ں میں مست ہے اخلا قی اقدار کو معا شرے سے رخصت کر دیا گیا ہے۔سا ل نو پر غیر اخلاقی پروگراموں پر سختی سے پابندی انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے و اضح کیا کہ نیو ائر نا ئٹ پر آتش بازی، لغو پروگراموں پر کثیر مال خرچ کرنا اسلامی تعلیمات کی رو سے کسی صورت باعث خیر نہیں بلکہ حر ام ہے۔ سا ل ختم ہو نے پر ہمیں تو افسوس کر نا چاہیے کہ ہماری زندگی کا ایک سال کم ہو گیا اپنا احتساب کرنا ہو گا کہ ہم نے سال بھر میں کیا کھویا اور کیا پایا۔