رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کی جائے،پی ایس پی

275

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پی ایس پی رہنماؤں، کارکنان اور دفاتر کو فوری سیکورٹی فراہم کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کے لیے پی ایس پی کا سب سے بڑا کردار ہے، جس کی پاداش میں گزشتہ دنوں کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں پی ایس پی کے دو کارکنان اور دفتر کونشانہ بنایا تھا،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔