سیالکوٹ: تحریک انصاف کے رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

232

سیالکوٹ (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ سیالکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے میاں خلیق پر فائرنگ کردی، انہیں 5 گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں گولیاں نکالنے کیلیے ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ کرنیوالوں کا تعلق مبینہ طور پر ن لیگ سے ہے۔