سی این جی اسٹیشنز منگل تک بند رکھنے کا اعلان

336

سندھ:کراچی سمیت سندھ بھر  میں سوئی  سدرن گیس نے تمام سی  این جی اسٹیشنز  کو منگل تک بند ر کھنے کے حکامات  جاری  کردیےہیں۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق کراچی سمیت سند ھ بھر میں منگل  صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز  بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ بھر میں پیر تک سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پیر کے روز ترجمان کی جانب سے  شیڈول میں تبدیلی  کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے صنعت کاروں نے گیس بحران کے سبب فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔