صاحبزادہ طارق اللہ آج ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرینگے

574

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی ایس 93سائٹ کے تحت ختم نبوت کانفرنس آج بروز اتوار۳۱ دسمبر کو بعد نماز عشاء کیکر میدان فرنٹیئر کالونی یوسی ۱۴ سائٹ میں منعقد ہوگا جس سے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی محمد اسحق خان اور امیر ضلع عبدالرزاق خان خطاب کرینگے۔ امیر زون حاجی سراج محمد نے تمام ارکان، کارکنا ن اور عوام سے بروقت شرکت کی اپیل کی ہے۔