اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کب تک قوم سے لوٹی ہوئی دولت کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے غیرملکی آقاؤں سے مدد مانگتے رہیں گے اور اب ان کا لالچ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کب تک شریف خاندان کی جانب سے مسلسل ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا‘ یہ لوگ بھاگے بھاگے غیرملکی رہنماؤں کے پاس چلے جاتے ہیں تاکہ قوم سے لوٹی ہوئی رقم کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کب تک قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے غیرملکی رہنماؤں سے مدد مانگیں گے‘ اب تو ان کی لالچ ملک کی قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔