کے پی کے میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلیے معاہدہ

541

پشاور (جسارت نیوز) خیبر پختونخوا میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختونخواہ کے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کھیل کی ترقی کے لیے اکیڈمی کے قیام کے لیے پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان سے معاہدے کے متعلق منظوری لی۔معاہدہ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت جدید سہولیات کی حامل کرکٹ اکیڈمی تعمیر کرے گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی کرکٹ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اکیڈمی کے لیے کوچز، ٹرینر اور فزیوتھراپسٹ تعینات کرے گا۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدہ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ڈی جی اسپورٹس جنید خان، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس خیبرپختونخوا نعمت للہ اور منیر عباس بھی موجود تھے۔