عامر حیات روکھڑی انٹر کلب کرکٹ

429

لاہور(جسارت نیوز ) پہلے عامر حیات روکھڑی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے اڑتالیسویں لیگ میچ میں البلال کرکٹ نے جنرل اختر عبدالرحمن کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 14رنز سے شکست دے دی ۔ البلا ل گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان البلا ل کلب نے پہلے کھیل کر 34.1اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 274رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ راؤ خیام نے 90، الفت رسول نے 75، طلحہ اعجاز نے 31اور اشفاق احمد نے 30رنز بنائے تجمل چودھری نے 4اور اشفاق احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں جنرل اختر عبدالرحمن کرکٹ کلب مقررہ 35اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنا سکی احمد یار نے 50، عتیق احمد نے 45اور عطاء الرحمن نے 29رنز کی نمایاں اننگ کھیلی شفقت محمود اور الفت رسول نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔