قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئین شپ‘ریجنل ٹیموں کا اعلان 

539

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ڈی سی اے نے قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20کرکٹ چیمپئن شپ میں پہلے مرحلے میں شرکت کرنے والی 8ریجنل ٹیموں ملتان، کراچی ، حیدرآباد، فیصل آباد ، کوئٹہ بولان اور سرگودھا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کردیا ۔ تمام ٹیمیں کل سے بیک وقت راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی اور ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ پر لیگ کی بنیاد پرمد مقابل ہونگی جبکہ2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں 4جنوری کو راشد لطیف اکیڈمی میں کھیلے جائینگے ۔ واضح رہے دوسرے مرحلے میں مزید 8ریجنل ٹیمیں راولپنڈی ، لاہور ، اسلام آباد، پشاور، آزاد کشمیر ، ایبٹ آباد ، فاٹا اور سیالکوٹ کی ٹیمیں فروری میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مد مقابل ہونگی ۔ لیگ میچز کے اختتام پر 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں نبرد آزما ہونگی جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلاجائیگا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔