کراچی (اسٹاف رپورٹر) 2روزہ فیملی فیسٹیول فینٹا کے آخری روزقومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے لیجنڈز آج اایکسپو سینٹر میں بحیثیت ‘مہمان خاص’ شرکت کریں گے۔ منتظمین کے مطابق جن افراد کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں ان میں سابق قومی کرکٹ کپتان جاوید میانداد، پی سی بی ریجنل ڈویلپمنٹ کے ہیڈ اقبال قاسم، سابق قومی کرکٹر شعیب محمد، سابق قومی وکٹ کیپر و کپتان راشد لطیف، سابق قومی کرکٹ ٹیم کوچ معین خان، سابق کرکٹر دانش کنریا ، ہاکی فیڈریشن کے سابق اولمپئن سمیع اللہ، کوچ حنیف خان، فٹبال فیڈریشن کے طارق لطفی،کوچ ناصر اسمعیل ، اسنوکر ز فیڈریشن کے صدر عالمگیر، سیف گیمز کی ایتلیٹھس نسیم حمید،باکسر مجید بروہی، رشید قمبرانی و دیگر شامل ہیں جبکہ پی سی بی ساؤتھ ڈائریکٹر صلاح الدین (صلو) نے نجی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کی ہے۔ واضح رہے فیملی ایکسپو ٹیلنٹ ایوارڈ میں مہمان خاص سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں ایوارڈ ز تقسیم کیے جائیں گے۔