نواز شریف کے دورہ سعودیہ پرعمران خاموش رہیں‘ پرویز رشید

367

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دورہ سعودیہ پرعمران خاموش رہیں‘چیئرمین پی ٹی آئی اور حواریوں کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے برادر ملک کی دل شکنی کا سبب ہیں‘صدر مسلم لیگ ن کے دورہ سعودی عرب کو ذاتی قرار دینے والے ناواقف ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی بات بین الاقوامی رشتوں کی اہمیت سے بے خبرکھلاڑی ہی کرسکتے ہیں ‘ جیبیں کاٹنے والا یہ کھلاڑی قومی مفاد میں کی جانے والی ملاقاتوں کو سمجھ ہی نہیں سکتا ‘ نوازشریف کے دورے پر عمران خان اور ان کے حواری خاموشی اختیار کریں‘ عمران خان اوران کے حواریوں کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے برادر ملک کی دل شکنی کا سبب ہیں ۔