مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا

847

لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق اور مولانا محبوب الحسن طاہرنے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کیلیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کیخلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔علماء نے کہا کہ 10مارچ کوختم نبوت کانفرنس کی تیاری بھرپور انداز میں شروع کردی گئی ہے ۔ تمام مسلمان اس کانفرنس کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔مسلم حکمران متحد ہو کر امریکا کو اسرائیل نواز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کریں۔ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل وحدت امت میں پوشیدہ ہے۔