جماعت اسلامی کسانوں کااستحصال نہیں ہونے دے گی،سردارظفرحسین

457

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)حلقہ پی پی 64کے چک نمبر30ج۔ب میں کسان کنونشن کے موقع پر ڈپٹی کمشنرکی جانب مانیٹرنگ کمیٹی برائے شوگرکین کے صدر کا ملنے والانوٹیفکیشن جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان سرپرست کسان بورڈراناعبدالغفورصابر انجینئر عظیم رندھاوااورزونل امیر پروفیسرمظہرنعیم رندھاوا نے کسان بورڈکے ضلعی نائب صدررانامحمدخان کو دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر سردا ر ظفر حسین خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کسی بھی صورت کسانوں کااستحصال نہیں ہونے دی گی اورگنے کی حکومت کی جانب سے مقرر قیمت 180روپے فی من پر عملدرآمدکو یقینی بنوائیں گے جس کے لیے جماعت اسلامی نے ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائررکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ مڈل مین کا کردارختم اورہرقسم کی کٹوتی کے خاتمے کیلیے عملی جدوجہدکریں گے ۔اس موقع پر انہوں نے ڈی سی کی جانب سے کسان بورڈکے ضلعی نائب صدررانامحمدخان کو مانیٹرنگ کمیٹی برائے شوگرکین فیصل آبادکاصدرمقررہونے ، کسان بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی منتخب کرنے اوریوسی 172میں پختہ کھال منظورکروانے پر ان کی کوششوں کوسہراتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی دی ۔اس موقع پرچودھری محمدیوسف منج صدرکسان بورڈ ، رانامحمدصدیق چیئرمین کسان بورڈ، عبدالرشیدجٹ نائب صدرکسان بورڈ، رانا محمد اعجاز ،رانا بشارت ،غلام سرور بندیشہ، رانا محمد اشفاق، رانا نثار اسلم، رانامحمدمعاذ اوردیگرذمے داران بھی موجود تھے ۔ رانا محمد خان نے کہاکہ نے ہمارا نمائندہ ہرتحصیل اورضلع میں موجودہے جوکسانوں کوردرپیش مسائل کے حل کے بارے میں جدوجہدکررہاہے۔انہوں نے کہا کہ کسان بورڈکے پلیٹ فارم سے اپنے کاشتکار بھائیوں کے مسائل کے بارے میں ہرفورم پر آوازبلندکریں گے۔