بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کر دیا

506

نئی دلی،اسلام آ باد(صباح نیوز+اے پی پی) بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں پاکستانی زائرین کو معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے عرس میں شرکت سے روک دیا ۔ ہر سال پاکستان سے سیکڑوں زائرین معروف روحانی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس میں شرکت کے لیے بھارت جاتے ہیں۔ رواں برس بھی بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے عرس میں شرکت کے لیے کئی روز ہی قبل بھارتی ہائی کمیشن کو ویزا کی درخواستیں دے دی تھیں تاکہ عظیم روحانی شخصیت کے عرس میں شرکت کی جاسکے تاہم بھارت نے آخری ایام میں زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی اقدام پر پاکستان کی جانب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے مذہبی سیاحت سے متعلق باہمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔