شکارپور:ڈنڈوں کے وار سے نوجوان ہلاک،ورثا کا احتجاج

589

شکارپور( نمائندہ جسارت ) شکارپور کے قریب مسلع افراد نے لاٹھیوں سے حملہ کرکے نوجوان کو ماردیا اور فرار ہو گئے ورثا کی جانب لاش سمیت لاڑکانہ شکارپور روڈ پر دھرنا ٹریفک معطل ۔تفصیل کے مطابقگزشتہ شب کو جعفری اور بھیو برادری کے درمیان معمولی بات پر جاری جھگڑا کے نتیجے میں شکارپور کے قریب کرن تھانے کی حدود گوٹھ گبرانی میں جعفری برادری کے نامعلوم مسلع افراد نے لاٹھیوں سے حماہ کرکے بھیو برادری کے نوجوان پرائمری ٹیچر غلام حسین بھیو کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ جبکہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب مقتول کے ورثا نے لاڑکانہ شکارپور کے انڈس ہائی وے پر لاش سمیت احتجاج کرکے دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث ٹریفک معطل رہی اور بعد میں پولیس کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا آخری اطلاع تک مقدمہ درج ہوا اورنہ ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔