نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ذریعہ ہے، امجد اقبال

484

میرپورخاص(بیورورپوٹ) پاکستان نظام مصطفی ﷺ کے عملی نفاذ تک بحرانوں اور مشکلات سے آزاد نہیں ہوسکتا ہے دیانتدار او رخوف خدا رکھنے والی لیڈر شپ ہی پاکستان کو منجدھار سے نکال سکتی ہے دنیا کے تمام زرعی اور معدنی وسائل سے مالا مال اس ملک کی تباہ حالی کی بنیادی وجہ کرپٹ او بدعنوان قیادت ہے جو کہ گزشتہ 70سالوں سے باریاں لے کر قوم کو بیوقوف بنا کر ملک پر مسلط ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع اور بازاروں میں شہریوں سے ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی میرپورخاص امجد اقبال ، جنرل سیکریٹری محمد عاصم شیخ ، نائب امیر مولانا عزیزالرحمن او ر دیگر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام الناس کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی مہم میں کارکنان او ر ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔