سکھر پریس کلب کے انتخابات پروگریسیو جرنلسٹس پینل کامیاب

574

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2018ء میں صدر جنرل سیکریٹری ممبران ایگزیکٹو کمیٹی سمیت تمام عہدوں پر پروگریسیو جرنلسٹس پینل کے تما م امیدواران کامیاب ہو گئے، الیکشن کمیٹی کے چیئر مین ظہیر خان لودھی کیمطابق ہفتے کے روز منعقد ہونیوالے انتخابات میں جاوید میمن سکھر پریس کلب کے صدرمنتخب ہو گئے، جبکہ خازن کے عہدے پر نادر خان کامیاب ہو گئے، مزید برآں9 رکنی یگزیکٹو کمیٹی کے لیے پروگریسو جرنلسٹس پینل کے ہی تمام نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے، قبل ازیں مذکورہ پینل کے نامزد امیدواران نائب صدر یاسر فاروقی ،پریس سیکریٹری صلاح الدین سمیجو اورآفس سیکرٹری کے عہدے پر علی محمد شرپہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔