مکی شاہ روڈ پر ماربل  کمپنی کی اجارہ داری ختم  کی جائے، ڈاکٹر عبدالوہاب

807

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن لطیف آباد کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوہاب خان یوسفزئی، محمد رفیق ورک، حاجی غلام قادر عباسی نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت سندھ نے لاکھوں روپے سے تعمیر کردہ روڈ مکی شاہ جس پر ماربل کمپنی والوں نے مکمل قبضہ کیا ہوا ہے آئے دن بلاک رہتا ہے جس سے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا ہورہاہے اور حادثات آئے دن کا معمول بن گئے ہیں انتظامیہ روڈ کو ماربل والوں سے آزاد کرائیں ۔